لوگ تو وہی ہیں مگر احساس ہیں بدلے بدلے
Poet: احسن فیاض By: Ahsin Fayaz, Badinلوگ تو وہی ہیں مگر احساس ہیں بدلے بدلے
ان دنوں دن اپنے کچھ خاص ہیں بدلے بدلے
تجھے خوف نہیں رہتا ان دیواروں کا اے وطن
رکھوالوں کی کیا غرض تیرے محاذ ہیں بدلے بدلے
کسی طور میں نے تیرا ساتھ نہ چھوڑا جانِ تمنا
اگرچہ حالات ہیں سنگین لِباس ہیں بدلے بدلے
یہ طویل درد میرے شانوں سے نہ پوچھ تُو
کہ میں نے اُٹھائے کیسے لاش ہیں بدلے بدلے
یہ کس موسم کی ہے ہوا چلی کہ احسن
جانی پہچانی زبانوں کے الفاظ ہیں بدلے بدلے
More Sad Poetry






