Add Poetry

لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں

Poet: Yasir Rafique By: Yasir Rafique, Rawalpindi

اے زندگی
تُجھ سے لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں
تُجھے کبھی خوشی کبھی غم کہتے ہیں
تُجھ سے کبھی پیار کبھی نفرت کرتے ہیں
قصور اپنا نام تیرا لیتے ہیں
محبت کے نام پر یہ لوگ دھوکہ کیوں دیتے ہیں
اے زندگی بتایہ ایسا کیوں کرتے ہیں
اے زندگی
لوگ محبت کا نام لیتے ہیں
نفرتوں سے بھر پور ہوتے ہیں
انسانیت کے روپ میں شیطان ہوتے ہیں
خطائیں اپنی شکوہ خُدا سے کرتے ہیں
مظلوموں کا نام لے کر ظالم کا ساتھ دیتے ہیں
جھوٹے وعدے جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں
اے زندگی بتا یہ ایسا کیوں کرتے ہیں
اے زندگی
یاسر بھی ہے مسافر تیرا
کیوں کرے تُجھ سے گِلہ
چار دن کی رونقیں چار دن کا یہ سفر
محبتوں کے نام ہے، محبتوں کے نام ہے
اے زندگی بتا
تُجھ سے لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 502
16 Nov, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets