لپٹے دھوئیں کی لہر میں سُلگ رہے ہو زہر میں

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

آئے ہو کیسی بحر میں؟
لپٹے دھوئیں کی لہر میں
سُلگ رہے ہو زہر میں
لگتے ہو کسی قہر میں
لُٹے ہو جیسے سحر میں
وحشت ہے تیری ذات میں
دہشت ہے تیری بات میں
ہیبت ہے تیری رات میں
سانسیں تیری اٹک رہی ہیں
اجل ہے تیری گھات میں
یہ زخم ہیں ماہ و سال کے
یا نشان ہیں رنج و ملال کے
کیوں بیٹھے ہو ہار کے؟
زخموں پہ پردہ ڈال کے
چہرے پہ لہریں درد کی
رنگت ہے تیری زرد سی
یہ کیسے کرب میں ہو تم؟
کسی کے درد میں ہو تم
جسے تم کہہ بھی نہیں سکتے
کہے بن رہ بھی نہیں سکتے
ملا ہے درد تمہیں کیسا؟
جسے تم سہہ بھی نہیں سکتے
کسی کو یاد کرتے ہو
کوئی فریاد کرتے ہو
اُلجھے ہوئے لگتے ہو
گھبرائے ہوئے ہو
یہ آگ ہے کیسی؟
جو دہکا ئے ہوئے ہو
لگتا ہے محبت کے
ٹھکرائے ہوئے ہو
 

Rate it:
Views: 559
09 Nov, 2015
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL