لکھا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دن میں کبھی لکھا تو کبھی شام لکھا ہے
آدھا ادھورا خط کسی کے نام لکھا ہے

ہم ان کو جیت کر بھی ان کے نہ ہو سکے
قسمت نے ہار پہ بھی جن کے نام لکھا ہے

لوگ میرے سچ کو جھوٹ سمجھتے ہیں
کہتے ہیں تم نے جو لکھا ابہام لکھا پے

اس دل کا فسانہ ہے جو دل سے لکھا ہے
کیا خوب جو لکھا ہے ناتمام لکھا ہے

عظمٰی مجھے سپنوں میں یہ نوید آئی ہے
اک نامہ اس نے بھی ہمارے نام لکھا ہے

Rate it:
Views: 596
15 Jun, 2009