لہو سے لکھوں یا اشکوں سے آج اپنا کلام لکھوں
Poet: Tasleem Ahmed Dani By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabadلہو سے لکھوں یا اشکوں سے آج اپنا کلام لکھوں
 کس کے نام صبح لکھوں شام کس کے نام لکھوں
 
 رہ گئ ہے منزل ادھوری ہوئ نہ یہ جواہش پوری
 چھپا لوں اپنی یہ ناکامی یا پھر سرعام لکھوں
 
 اپنوں کی بیشمار دعائیں میرے کسی کام نہ آئیں
 کسی کی یہ روش لکھوں یا اپنی ہی قسمت بدنام لکھوں
 
 ان آنسوؤں سے کہہ دو کہ رک جائیں تھک کے اب یہ
 یا آ کے بتا دیں مجھے کس کے نام یہ الزام لکھوں
 
 کوئ تو ہو گا جو روک دے گا آکر آنسو میرے
 کس کو یہ حق دوں کس کے نام یہ کام لکھوں
 
 مرنے کے بعد میری قبز پہ کوئ کہہ رہا تھا دانی
 کہاں ڈھونڈوں تم جیساکس کو اب میں سلام لکھوں
More Sad Poetry






