مار بھی ڈالو گے پھر بھی دھڑکے گا علیجاہ !!
Poet: Majassaf Imran By: Majassaf Imran, Gujratمار بھی ڈالو گے پھر بھی دھڑکے گا علیجاہ
بہت کمبخت ہے میرا دل علیجاہ
آزما کے دیکھو زندان بھی توڑے گا
بڑا پُختا ہے کمبخت میرا عشق علیجاہ
سیاہ راتوں میں طالب ہوں جس چاند کا میں
سچ میں کمبخت میرا نہیں وہ شخص علیجاہ
رُو بُرو موت کے تم پہ چھوڑا یہ تصمیم گیری
از قبل کمبخت بے جاں ہے میرا جسم علیجاہ
رکھ کہ میزان ذرا جانیے دام میرے زخموں کے
رُو پڑو گے تم دیکھ کر کمبخت میر ا صبر علیجاہ
ہو گئی سوار زندگی دو کشتیوں پہ درمیاں سمندر
دعا بس دعا کمبخت لے جا سکتی اُس پار علیجاہ
بات ہوگی انتہا کی لڑکھڑا جائیں گے دَر و دیوار سب
اس قدر اُتر ہے کمبخت مجھ میں میرا یار علیجاہ
نہیں سرکوب شد مجھ پہ لازم ہے میرے جُرم کی سزا
تصور تو کیجیے کمبخت ہے کتنا نفیس میرا عشق عیلجاہ
More Sad Poetry






