میرے آنسوؤں کے صدقے
ہیں بے زبان لیکن
مرا درد بانٹتے ہیں
مرے کپکپاتے لب سے
کوئی سرد آہ گونجی
مرے اشکوں کی یہ پونجی
مری پلکوں کے تخت سے
دبے پاؤں نیچے آ کر
مرے دل کو دے کے پرسہ
مرے پاؤں پڑ کے مجھکو
بڑے پیار سے ہے کہتی
دیکھو !
ہم آنسوؤں کی مالا
چاہے لاکھ بار ٹوٹے
ہر رات سسکیاں ہوں
ہر صبح درد پھوٹے
ہمیں ڈر فقط یہی ہے
اس سنگدل کے غم میں
کسی روز دیکھو انجم
سانسوں کی نرم و نازک
مالا نہ ٹوٹ جاۓ