مانا کے تنہائی سنگی ساتھی ہے ہماری
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USAمانا کے تنہائی سنگی ساتھی ہے ہماری
مانا کے درد سے پرانی آشنائی ہے ہماری
پھر بھی دل میں امید کی کونپل ہے پھوٹی
شہرِ خموشاں میں گیت گنگناتی ہے اداسی
درد کے دریا میں ہلچل کس نے یوں ہے مچائی
سوئے زخم جگا دئیے مچل اٹھی ہے نارسائی
ہجر و فراق کے قصّے لکھتے لکھتے دیکھو تو
قلم ٹوٹے اور آنسوئوں نے مٹادی ہے روشنائی
More Sad Poetry






