مجھے بھول جانے والے
Poet: شہبیب ہاشمی By: شہبیب ہاشمی, Al-Khobar K.S.Aمجھے بھول جانے والے تجھے یاد کر رہا ہوں
 اشکوں سے اپنی راتیں برباد کر رہا ہوں
 
 سلگتا ہوا ہے ماضی پرچھائیوں کے در پر
 خود کو ستا کے دل کو ناشاد کر رہا ہوں
 
 دل توڑ کے توں نے ظالم کیسا ستم کیا ہے
 زخمائے ہوئے ٹکڑوں کو بے تاب کر رہا ہوں
 
 گمنام سے سفر کی کب شام یہ ڈھلے گی
 ہر راہ کی گھٹن کو سیراب کر رہا ہوں
 
 پتھرا گئی تھیں آنکھیں سنگلاخ راستوں پے
 دھلا گئیں ہیں نظریں کہرام کر رہا ہوں
More Sad Poetry







