مجھے جب یاد آتے ہو مجھے کتنا رلاتے ہو

Poet: Zeeshan By: Shanzee, karachi

مجھے جب یاد آتے ہو مجھے کتنا رلاتے ہو
میں خود رو دیتا ہوں حدوں کو توڑ دیتا ہوں
کبھی تو آؤ نا جانا مجھے بتلاؤ نا جانا
کہاں لے جاؤں میں خود کو
جہاں تو یاد نہ آئے
میرا دل کچھ سکون پائے، مگر
تجھے کیسے بھلاؤنگا
بنا تیرے تصور کے کہاں میں جی پاونگا
تیرے بیتے زمانے یاد آنے پر
وہ گزرے چند ہی لمحے پرانے یاد آنے پر
ارادے توڑ لیتا ہوں
میں خود کو موڑ لیتا ہوں

Rate it:
Views: 461
10 Nov, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL