Add Poetry

مجھے خاکداں میں گرایا کسی نے

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: نادیہ خان, Islamabad

مجھے خاکداں میں گرایا کسی نے
کوئی پاپ تھا جو چھپایا کسی نے

ٹِھٹَھر کےمری جان لب پر جو آئی
مجھے دے کے چادر بچایا کسی نے

دعا نکلی میرے یہ معصوم دل سے
چلو شکر کھانا بچایا کسی نے

جو روٹی اٹھاتے گرفتہ ہوا میں
مرا ہاتھ دایاں جلایا کسی نے

یہی میں نے پہچان اپنی بنا لی
جو بے نام کہہ کر بلایا کسی نے

میں اک رہگزر پہ جو سویا ہوا تھا
مجھے پتھروں سے جگایا کسی نے

میں پھر جنگلوں سے پلٹ کر نہ آیا
مجھے شہر میں جو ستایا کسی نے

گِدھوں اور چِیلوں نے آ کر سنبھالا
جو لاشہ مرا نہ اٹھایا کسی نے

Rate it:
Views: 48
20 Jul, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets