مجھے مت جلانا، میں نازوں پلی ہوں
خدا نے بنائی تھی، اچھی بھلی ہوں
مجھے مت جلانا، میں نازوں پلی ہوں
مجھے چھاؤں میں آنچ لگتی تھی لیکن
تُمھارے لیے دھوپ تک میں چلی ہوں
مجھے مت جلانا، میں نازوں پلی ہوں
میں غنچہ دہن ہوں، میں کومل بدن ہوں
میں رنگین تتلی، میں نازک کلی ہوں
مجھے مت جلانا، میں نازوں پلی ہوں
کسی کی میں بیٹی، کسی کی بہن ہوں
محبت کے سانچے میں دیکھو ڈھلی ہوں
مجھے مت جلانا، میں نازوں پلی ہوں