Add Poetry

مجھے کہاں مرے اندر سے وہ نکالے گا

Poet: عزیز بانو داراب وفا By: غزنفر, Multan

مجھے کہاں مرے اندر سے وہ نکالے گا
پرائی آگ میں کوئی نہ ہاتھ ڈالے گا

وہ آدمی بھی کسی روز اپنی خلوت میں
مجھے نہ پا کے کوئی آئینہ نکالے گا

وہ سبز ڈال کا پنچھی میں ایک خشک درخت
ذرا سی دیر میں وہ اپنا راستہ لے گا

میں وہ چراغ ہوں جس کی ضیا نہ پھیلے گی
مرے مزاج کا سورج مجھے چھپا لے گا

کریدتا ہے بہت راکھ میرے ماضی کی
میں چوک جاؤں تو وہ انگلیاں جلا لے گا

وہ اک تھکا ہوا راہی میں ایک بند سرائے
پہنچ بھی جائے گا مجھ تک تو مجھ سے کیا لے گا

Rate it:
Views: 579
13 Jan, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets