مجھ سے روٹھےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

مجھ سےروٹھےہیں میری رہنمائی کرنے والے
ان کہ سوا اور بھی ہیں حوصلہ افزائی کرنےوالے

ہماری اس بزم مہں ایک بارتو آکردیکھ جاناں
یہاں سب اہل دل ہیں پذیرائی کرنے والے

کہاں شعر و سخن کہاں میں، وہ تمہی تھے
میری سوچوں کو عطا بینائی کرنے والے

میرے دل کی ریاست کی حکومت سنبھالو
ایک تمہی تو ہو یہاں شہنشائی کرنےوالے

اگراب بھی تم نہیں دل کی صفائی کرنےوالے
آج کے بعد ہم بھی نہیں غزل سرائی کرنےوالے

Rate it:
Views: 696
22 Jan, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL