Add Poetry

مجھ میں کمی

Poet: Muhammad Haroon Baig By: Muhammad Haroon Baig, Lahore

مجھھ میں خُوشبو بَسی اُسی کی ہے
جیسے یہ زندگی اُسی کی ہے

وہ کہیں آس پاس ہے میرے
ہو نہ ہو یہ ہنسی اُسی کی ہے

اب تو یہ خواب بھی نہیں میرے
اب تو یہ نیند بھی اُسی کی ہے

یوں تو کوئی کمی نہیں مجھ میں
یا پھر مجھ میں کمی اُسی کی ہے

Rate it:
Views: 926
29 Aug, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets