Add Poetry

مجھ پر ہستے ہو گے نا‎

Poet: Arooj Fatima Lucky By: Arooj Fatima Lucky, K.S.A

اکیلے بیٹھ کر
مجھ پر ہستے ہو گے نا
کہ کیا لڑکی تھی
جہ بین دیکھے
مجھ پر اعتبار کرتی تھی
شاید وہ مجھ سے
پیار کرتی تھی
جو سارا دن
ساری رات
سجدوں میں آنکھیں
اشکبار کرتی تھی
جو میری خاطر
رب سے بھی تکرار کرتی تھی
جو ارمانوں کو
لفظوں میں ڈھال کر
اک نئی بولی اختیار کرتی تھی
جو میرا شددت سے
انتظار کرتی تھی
مگر جب ُاس کے خواب
ٹوٹے ہوں گے
میرے ہاتھوں سے ہاتھ
چھوٹے ہوں گے
تو ُاسے کیسا لگا ہو گا
اب وہ لڑکی آخر کیا کرتی ہو گی
شاید وہ لفظوں میں
اپنا درد بھرتی ہو گی
مگر تم یہ کیوں
سوچوں گے
تم تو
اکیلے بیٹھ کر
مجھ پر ہستے ہو گے نا
کہ کیا لڑکی تھی

Rate it:
Views: 1163
06 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets