Add Poetry

مجھ کو

Poet: Mohsin Naqvi By: Wajid Imran, Pirmahal

اب کے اِس طور سے آنچل کی ہوا دے مجھ کو
جاگتے ذہن کی میراث بنا دے مجھ کو

جو میرے درد کی آواز سمجھ سکتا ہو
اے زمانے کوئی ایسا بھی خدا دے مجھ کو

میں نے سمجھا ہے تجھے منصفِ دوراں اکثر
میری ناکردہ گناہی کی سزا دے مجھ کو

میں تیری راہ میں اِک سنگ سُبک وزن تو ہوں
دیر کیا لگتی ہے ٹھوکر سے ہٹا دے مجھ کو

کب تلک میرے تصور میں پھرے گا چُپ چاپ
تجھ سے ممکن ہو تو کچھ دیر بھلا دے مجھ کو

یہ الگ بات کہ اوجھل ہوں نظر سے ورنہ
میں تیرے پاس ہی رہتا ہوں صدا دے مجھ کو

میں دھڑکتا ہوں تیرے سینے میں دل کی صورت
اے میرے دشمنِ جاں اور دُعا دے مجھ کو

اُف شبِ غم کا وہ ٹھہرا ہوا لمحہ محسن
جب میرے وہم کی آہٹ بھی جگا دے مجھ کو

Rate it:
Views: 794
14 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets