کسی پہا ڑ کی چو ٹی پہ بس ٹھکا نہ ہو
تو میرے ساتھ ہوموسم بھی پھر سہا نا ہو
محبتوں میں نہیں اعتدال کا قائل
"کسی سےعشق اگر ہوتووالہانہ ہو"
اے کاش پھر سے لو ٹ آئیں جوانی کے وہ دن
ہوں ویسے ہی لوگ بھی پھر وہی زمانہ ہو
ذرا تم اپنے گریباں میں جھانک لینا پھر
کسی پہ جب بھی تجھے انگلی گر اٹھا نا ہو
مٹا کے نفرتوں کو پھر محبتیں بانٹو
کہ لطف زندگی کا تم نے گر اٹھا نا ہو