Add Poetry

محبت ترک کی میں نے

Poet: Sahir Ludhyanvi By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

محبت ترک کی میں نے، گریباں سی لیا میں نے
زمانے اب تو خوش ہو، زہر یہ بھی پی لیا میں نے

ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خِلوت میں
کہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے

اُنہیں اَپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ہے
کہ کچھ مدت حسیں خوابوں میں کھو کر جی لیا میں نے

بس اب تو دامنِ دل چھوڑ دو بے کار اُمیدو
بہت دُکھ سہہ لیا میں نے، بہت دن جی لیا میں نے

Rate it:
Views: 1052
24 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets