Add Poetry

محبت دُکھ تو دیتی ہے

Poet: کنول نوید By: kanwal naveed, karachi

محبت دُکھ تو دیتی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے

سکھاتی ہے وہ سب بھی
جو کتابوں میں نہیں ملتا
دیتی ہے وہ سُکھ بھی
جو خوابوں میں نہیں ملتا
عطا کرتی ہے وجد کا سمندر
جس کی طغیانی میں
ڈوب کر اُبھرتی ہیں
عشق حقیقی کی موجیں
زندہ ہوتی ہیں جس سے
انسان کی جستجو کی کھوجیں

محبت دُکھ تو دیتی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے

دُکھی دل ہی شدت سے
رب کو پکارتا ہے
ہستی کو سنوراتا ہے
کھوجتا ہے وہ راہیں
زندگی کی سزاہیں
جن سے محدود ہوتی ہیں
اس کی مقصود ہوتی ہیں

محبت دُکھ تو دیتی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے

کہ عاشق جان پاتے ہیں
وہ چھپی ہوئی باتیں
جن سے انجان رہتے ہیں
بڑے بڑے عالم جہاں کے
وہ پہنچ پاتے ہیں رب پاس
بنا سازو سامان کے
نہ کھونے کا کوئی غم
نہ پانے کی لالچ
محبت ہی سکھاتی ہے
یوں وجود مہکاتی ہے

محبت دُکھ تو دیتی ہے

مگر یہ بھی۔۔ ۔ ۔۔ ۔۔

Rate it:
Views: 1241
28 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets