محبت کی اتنی سزا تو بنتی ہےنا؟۔۔۔
Poet: Nazia Haidar By: Binte Shafi Haidar, Karachiسنو
اگر چھوڑ جانے کا ارادہ ہے تو
ایسا کرو
میرے سینے میں اک دل ہے
جو ہر لمحہ تمہارے نام کی سمرن جپتا ہے
اتنا شور کرتا ہے کہ
اور کچھ سنے ہی نہیں دیتا
سنو
جا ہی رہے ہ تو ایسا کرو
اس دل کو ساتھ لے جائو
نانا
تم اپنے پاس نہ رکھنا
ورنہ یہ شور کر کر کہ
تم کو بھی پاگل کردے گا
تم ایسا کرنا
اسے کسی کوڑے دان میں پھینک دینا
محبت کی اتنی سزا تو بنتی ہےنا؟
More Sad Poetry






