Add Poetry

محبت کے دعوے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

تیری بزم میں ہم اس بہانے آئے ہیں
پرانے زخم بھر گئے نئے زخم کھانےآئے ہیں

اپنے درد بھرے اشعار کا سہارا لے کر
تیرے پتھر دل میں جگہ پانے آئے ہیں

اسی محفل میں ٹوٹا تھا میرے دل کا آئینہ
اجازت ہو تو کرچیاں اٹھانے آئے ہیں

محبت کے دعوے تو بہت کرتے ہو ہم سے
آج تمہاری محبت کو آزمانے آئے ہیں

تم سے کوئی گلہ نہ شکوہ نہ شکایت
ہم تو دوستی کا فرض نبھانے آئے ہیں

تم کیا جانو کتنے بےتاب تھے ہم
حال دل سنا کر ہوش ٹھکانے آئے ہیں

Rate it:
Views: 1121
11 Oct, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets