محبت

Poet: Aasia Tasneem(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

محبت ہو اوس، محبت اگن ہو
محبت کی روح کو، محبت بدن ہو
یہ ماتھے کی بندیا
یہ ہاتھوں کی مہندی
یہ پیروں کی پائل
محبت بنادوں
کہیں سے میں لاکے یہ ہونٹوں کی لالی
اور آنکھوں کا کاجل
محبت بنادوں
محبت کا دل ہو،محبت کی سانسیں
محبت کا دن ہو، محبت کی راتیں
محبت کے لب ہوں محبت کے انداز
محبت کے ڈھب ہوں
محبت ملے تو
محبت سے کہدوں
محبت ہے، جاناں
محبت میں رہتے ہیں اکثر ہی گُم سے
محبت کے دے دو
محبت سے سب کچھ
میں دونوں جہاں کو محبت بنادوں
محبت کو لاکے محبت دکھادوں
میں تم پہ محبت محبت لٹآ دوں
میں تم کومحبت محبت بنادوں
پر اتنی محبت کو
تم کیا کرو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Rate it:
Views: 1033
16 Jan, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL