محبت

Poet: صبغہ احمد By: Sibgha Ahmad, Layyah

وفا کے کارخانوں میں
محبت عرضی شے تھی
وفا کا پاس جو رکھ لے
محبت وہ نہیں ہوگی
کہ مہبت دس دیتی ہے
دغا کا بے پروائی کا
ہجر کا بے وفائی کا
ذرا انصاف جو کر لے
محبت وہ نہیں ہوگی
محبت درد دیتی ہے
عذاب دید ہوتی ہے
بھرم اخلاص کا جو رکھ لے
محبت وہ نہیں ہوگی
وفاداروں کی محفل میں
نام محبت جو لے بیٹھے
ہوئے محفل سے یوں رسوا
کہ خود اقرار کر بیٹھے
محبت عارضی شے ہے
وفا کے کارخانوں میں
وفا کے کارخانوں میں
محبت عارضی شے تھی

Rate it:
Views: 556
29 Dec, 2017
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL