جنہیں بچپن میں نہ دلار ملا
اور جوانی میں بھی نہ پیار ملا
جن کی بے غرض چاہتوں کو بھی
ہر کسی نے فقط دھتکار دیا
ہوتے ہیں ایسے بدقسمت لوگ بھی زمانے میں
جنہیں زندگی بھر محبتیں نہیں ملتی
زندگی تو ملتی ہے۔۔۔۔ پر زندگی نہیں ملتی
زحمتیں تو ملتی ہیں نعمتیں نہیں ملتی
ہوتے ہیں ایسے بھی
محروم محبت
بدقسمت لوگ کے جنہیں
زندگی میں زندگی بھر
چاہتیں نہیں ملتیں
الفتیں نہیں ملتیں
صدا محروم ہی رہتے ہیں
محبتیں نہیں ملتیں