مرے دامن میں بھی کوئی چنگاری ہے
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiنشہ شوق دید ہے خماری ہے
ساقی ترے میکدے سے یاری ہے
محو گردش ہوں گرداب میں
یہ حب دنیا بہت بھاری ہے
تڑپ اٹھتا ہے دل باربار
دل نہیں یہ کوئی بیماری ہے
ہوگیا یاد وعدہ وفا بھی مجھے
خالی دل جذبات سے عاری ہے
دیا روشن میں اک چراغ ہوں
خاکی مرا وجود نہیں ناری ہے
جلا ڈالاسانسوں کی سرسراہٹ نے
مرے دامن میں بھی کوئی چنگاری ہے
More Forgiveness Poetry






