Add Poetry

مظفر مجھ سے کہتا تھا

Poet: Zulqarnayn Awan By: Zulqarnayn Awan, Lahore

مظفر مجھ سے کہتا تھا
کہ تیری سوچ میں ہے کیا؟
یہ تو کیا لکھتا رہتا ہے
تجھے نہ جان پایا ہوں

کہا میں نے ہنس کے یار
تو شاید سچ ہی کہتا ہے
میں بھی کہاں خود کو
ٹھیک سے پہچان پایا ہوں

بنایا عکس جو میں نے
الگ ہی شخص وہ نکلا
میری سوچوں کے بلکل ہی
برعکس وہ نکلا

میں جتنا پاس جاتا ہوں
وہ اتنا دور جاتا ہے
ہاں اس کے ایسا کرنے سے
میرا دل ٹوٹ جاتا ہے

میں جتنی بات کرتا ہوں
نظر انداز کرتا ہے
خدا جانے وہ کس کے کہنے پہ
یہ کام کرتا ہے

مظفر مجھ سے کہتا تھا
تو ٹینشن چھوڑ دے ساری
جو تو نے روگ پالا ہے
اب اس سے تو کنارہ کر

ہاں اس وقت اس کی باتیں
مجھکو کڑوی لگتی تھیں
مگر اب سوچتا ہوں میں
وہ شاید سچ ہی کہتا تھا

کوئی آنسو میری آنکھوں سے
جب چپ چاپ بہتا ہے
مجھے تب یاد آتا ہے
مظفر مجھ سے کہتا تھا

Rate it:
Views: 483
20 Jan, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets