معجزہ

Poet: Tariq Aziz Khan By: Tariq Aziz Khan, Islamabad

وہ لمھہ کتنا بھاری تھا
کہ جب تمکو بچھڑنا تھا
مجھے یہ طے بھی کرنا تھا
کہ چاہے کچھ بھی ہو اب لوٹ کر انا نہیں مجھکو
تمھاری یاد آئے گی تری باتوں کو ترسونگا
مگر مجھکو تو سہنا ہے
مجھے سب کچھ بھلانا ہے
وہاں جب دھوپ نکلے گی
تری زلفیں نہیں ہونگی
مگر کوئی شجر تو مل ہی جائے گا
وہیں پر بیٹھ جاوئنگا
وہ لمحہ کتنا بھاری تھا
مجھے یہ طے بھی کرنا
کہ اب ہے جاگنا مجھکو
نہ کوئی خواب دیکھونگا
نہ کوئی گیت گائونگا
نہ کوئی ایسی ویسی بات میں ہونٹوں پہ لائونگا
کہ جس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجائے
حرارت خون میں آئے
لبوں کی تشنگی کو اضطرابِ شوق آجائے
ہاں جس رستے سے تو آئے
میں وہ رستہ بدل دونگا
میں تجھکو بھول جائونگا
تصور سے تخیل سے تیرے خاکے مٹا دونگا
مگر یہ معجزہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر تجھکو بھلا پایا

Rate it:
Views: 461
07 May, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL