معراج محبت
Poet: M Adeel Qureshi By: M. Adeel Qureshi, Karachiلفظ روتے ہیں
سنا ہوگا بہت تم نے
کبھی آنکھوں کی رم جھم کا
کبھی پلکوں کی شبنم کا
پڑھا ہوگا بہت تم نے
کبھی لہجے کی بارش کا
کبھی آنسو کے ساگر کا
مگر تم نے کبھی دیکھے؟
کسی تحریر کے آنسو !
مجھے اس کی جدائی نے یہی معراج بخشی ہے
کہ میں جو لفظ لکھتا ہوں
وہ سارے لفظ روتے ہیں
More Sad Poetry






