Add Poetry

معرفت کے لئے آگہی کے لئے

Poet: بلال By: بلال, Karachi

معرفت کے لئے آگہی کے لئے
نور حق چاہئے روشنی کے لئے

جی رہے ہیں کسی کی خوشی کے لئے
ورنہ کیا ہے یہاں زندگی کے لئے

آپ اپنا تعارف سر انجمن
کتنا مشکل ہے اک اجنبی کے لئے

دشت غربت میں کچھ اور ممکن نہیں
جگنوؤں کے سوا روشنی کے لئے

رکھ دیے آبشاروں نے دل کھول کر
دشت میں ایک پیاسی ندی کے لئے

وقت کے آگے اس نے بھی رکھ دی سپر
جو تھا مشہور اپنی خودی کے لئے

رہبرؔ اعزاز عہدہ قیادت انا
مسئلہ بن گئے آدمی کے لئے
 

Rate it:
Views: 4
16 Jan, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets