نجانے کیسا جادو کر گئی ہیں تیری مقدس آنکھیں
تیرے سوا اور کسی کی طرف اب دیکھا جاتا نہیں
نشے میں چُور کر گئی ہیں ۔۔۔۔ تیری مقدس آنکھیں
جب تک دیکھ نا لوں تجھے ۔۔ چین مجھے آتا نہیں
رنگین دلکش انداز رکھتی ہیں تیری مقدس آنکھیں
جس کو شاعری میں بیان ۔۔ مجھ سے کیا جاتا نہیں
عشقِ جنون ہیں میرے دل کا تیری مقدس آنکھیں
کسی اور کا تصور بھی اب میرے دل میں آتا نہیں
یہ سمندر سے بھی گہری ہیں تیری مقدس آنکھیں
ڈوب چکا ہوں اس گہرائی میں باہر نکلا جاتا نہیں
دیتی ہیں بے پناہ محبت بھی تیری مقدس آنکھیں
ٹھکرانے کے بعد بھی اسے خالد بےوفا کہا جاتا نہیں