منافقوں کی بستی میں اپنا بسیرا ہے

Poet: منفرد محمد اُویس By: Munfarid Muhammad Owais, Karachi, Pakistan

منافقوں کی بستی میں اپنا بسیرا ہے
حاسد و کینہ پروروں کا ڈیرا ہے

مشکل سے ہی ملتا ہے انساں ہمیں کوئی
یہاں ہر شخص مکوڑا اور کیڑا ہے

تاریکیوں میں ڈوبا ہے یہ سارا جہاں
جدھر دیکھو وہاں بس اندھیرا ہے

خود کو بچائینگے دنیا سے آخر کب تلک
اب تو ہر فرد بنا پھرتا لٹیرا ہے

رات کی تنہائی بڑی سخت ہے منفرد
ٹہر جا ابھی آنے ہی والا سویرا ہے

Rate it:
Views: 3205
05 Jun, 2019