ہم جب بھی محو سفر ہوتے ہیں
اپنی منزل سے بےخبر ہوتے ہیں
قافلوں کو وہی لوگ لوٹتے ہیں
جو ان کے رہبر ہوتے ہیں
ان کا کوئی حسد نہیں کرتا
جو کسی سے کم تر ہوتے ہیں
لوگ انہی کی مخالفت کرتے ہیں
جو انسان ان سے بہتر ہوتے ہیں
الله سچے لوگوں کی مدد کرتا ہے
مگر کچھ بڑے بےصبر ہوتے ہیں