Add Poetry

ميں نہيں مانتا ميں نہيں مانتا

Poet: Habib Jalib By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

وہ بھی خائف نہيں تختہ دار سے
ميں بھی منصور ہوں کہ دو اغيار سے
کيوں ڈراتے ہو زنداں کي ديوار سے
ظلم کی بات کو جہل کی رات کو

ميں نہيں مانتا ميں نہيں مانتا

تم نے لوٹا ہے صديوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
چارہ گر ميں تمہيں کس طرح سے کہوں

ميں نہيں مانتا ميں نہيں مانتا

ديپ جس کا محلات ہي ميں جلے
چند لوگوں کی خوشيوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے ميں ہر مصلحت کے پلے
ايسے دستور کو صبحِ بے نور کو
ميں نہيں مانتا ميں نہيں مانتا

اس کھلے جھوٹ کو ذہن کی لُوٹ کو
میں نہیں مانتا میں نہیں مانتا

Rate it:
Views: 576
20 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets