میرا بیٹا

Poet: بنت شاہد احمد By: بنت شاہد احمد , Karachi

بن مانگے مل جانے والی دعا ہے وہ
میری خوشیوں کی ضمانت صدا ہے وہ

میری آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سکوں ہے وہ
میری زندگی کا مقصد،میرا جنوں ہے وہ

بھٹکے ہوئے ملاح کا ستارہ ہے وہ
ڈوبتی ہوئ کشتی کا کنارا ہے وہ

تاریک رات کے بعد صبح کی پہلی کرن ہے وہ
بعد از خزاں آئ بہار کا پر رونق چمن ہے وہ

میرے بکھرے وجود کو سمیٹا ہے وہ
کوئی اور نہیں میرا بیٹا ہے وہ

Rate it:
Views: 386
12 Oct, 2024
More Life Poetry