میری تاریک شب کی امیدِ سحر

Poet: Laraib By: Rabi, karachi

میری تاریک شب کی امیدِ سحر
میرے آبلوں کو دے صبر

میرے راستوں میں ہے خطر
مجھے منزلوں کی دے خبر

مجھ دربدر کو تھام کر
نئی جستجو کی دے لہر

اس خاکِ ریختہ کو کر مہر
اک نورِ پیکر کی دے نظر

تیری یاد کی نشتر الجھ سلجھ
اور ہجر کے سنگ سمیٹ کر

میری دھڑکنیں کہرام ہے
میرے مہرباں کچھ لے خبر

Rate it:
Views: 785
14 Sep, 2021
More Sad Poetry