میری جاناں میں شرمندہ ہوں
شرمندہ ہوں اس محبت پر
اور خود کی حماقت پر
کہ تم سے دل لگا بیٹھے
اور تیری محبت میں
دنیا کو بھلا بیٹھے
تم... کہ کم ظرف ٹھہرے
تم... کہ تنگ نظر ٹھہرے
تم... کہ بدگماں ٹھہرے
یہ کیسی بھول ہوئی ہم سے
تمہیں پہچان نہیں پائے
کہ تم کو جان نہیں پائے