اتنی خاموشی ہے مگر پربھی اتنا شور
یہ شور کس کا ہے
سنسان سناٹے میں بھی
کہیں یہ میرے ہونے کا شور تو نہیں؟
میرے ہونے کا شور؟
مگر میں تو ہوں ہی نہیں
مجھ میں تو تم ہو
ہر پل ہر لمہہ
تو پھر یہ شور تیرا ہی ہے
تیرے ہونے کا مجھ میں
میری خاموشی کو تم نے زبان جو دے دی ہے
اس لیے تو ہر کوئی سن ر ہا ہے
میری خاموشی کا شور