میری داستانِ حسرت وہ سنا سنا کے روئے

Poet: Saif-ud-din Saif By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

میری داستانِ حسرت وہ سنا سنا کے روئے
مجھے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے

کوئی ایسا اہلِ دل ہو کہ فسانہ محبت
میں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے

میری آرزو کی دنیا دلِ ناتواں کی حسرت
جسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پا کے روئے

تری بے وفائیوں پر، تری کج ادائیوں پر
کبھی سر جھکا کے روئے کبھی منہ چھپا کے روئے

جو سنائی انجمن میں شبِ غم کی آبِ بیتی
کئی رو کے مسکرائے کئی مسکرا کے روئے

Rate it:
Views: 1480
17 Jan, 2011