میری ذات اپنی ہی تلاش کرتی ہے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaجدائی پے تیری
 ان آنکھوں میں آنسو تو نہیں آئے
 مگر میرے دل کی ویرانی
 بین کرتی ہے
 میری سوچیں صبح کو نکلتی ہیں
 اک لمبی مسافیت پر
 اور رات دیر تک
 واپس نہیں آتی
 یہ شاید تجھے تلاش کرتی ہیں
 یہ اک اک دن کیا
 یہ تو تیرے بغیر بیتے
 ایک ایک لمحے کی بھی بات کرتی ہیں
 ان کا پاگل پن تو دیکھ 
 تجھ سے دور
 ہر سانس کو شمار کرتی ہیں
 میرے اندر کچھ جل رہا ہو جیسے
 اک لاوا پک رہا ہو جیسے 
 میرے اندر اب
 اک تلخی آداب کرتی ہے
 مجھے یوں اجڑا دیکھ کر 
 بار بار تنہائی سلام کرتی ہے
 تیرے یوں چھوڑ جانے سے
 یوں تو کچھ نہیں بدلا بس
 اب میری ذات اپنی ہی تلاش کرتی ہے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 