Add Poetry

میری زندگی بھی میری نہیں یہ ہزار خانوں میں بٹ گئی

Poet: By: Nasir Ali, Islamabad

میری زندگی بھی میری نہیں یہ ہزار خانوں میں بٹ گئی
مجھے ایک مٹھی زمین دے یہ زمین کتنی سمٹ کئی

تیری یاد آئے تو چپ رہوں زرا چپ رہوں تو غزل کہوں
یہ عجیب آگ کی بیل تھی میرے تن بدن سے لپٹ گئی

مجھے لکھنے والا لکھے بھی کیا مجھے پڑھنے والا پڑھےبھی کیا
جہاں میرا نام لکھا گیا وہیں روشنی الٹ گئی

نہ کوئی خوشی نہ ملال ہے کہ سبھی کا ایک سا حال ہے
تیرے سکھ کے دن بھی گزر گئے میری غم کی رات بھی کٹ گئی

Rate it:
Views: 727
29 Jun, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets