میری زندگی تو فراق ہے

Poet: پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی By: پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی , Islamabad

میری زندگی تو فراق ہے
وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور سہی
سرِ طور ہو
سرِ حشر ہو
ہمیں انتظار
قبول ہے
وہ کبھی ملیں
وہ کہیں ملیں
وہ کبھی سہی
وہ کہیں سہی
میرا اُن پہ جو بس نہیں
تو نہ سہی
کہ یہ عاشقی ہے ، ہوس نہیں
میں اُنہی کا تھا ، میں اُنہی کا ہوں
وہ میرا نہیں
تو نہیں سہی
جو ہو فیصلہ
وہ سنائیے
اسے حشر پہ
نہ اُٹھائیے
جو کریں گے آپ ستم وہاں
وہ ابھی سہی
وہ یہیں سہی
اُسے دیکھنے کی جو لو لگی
تو دیکھ ہی لیں گے ہم کبھی
وہ ہزار آنکھ سے دُور ہو
وہ ہزار پردہ نشیں سہی

Rate it:
Views: 657
06 Apr, 2013