میری عید تم سے تھی
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاس عید پے تم پھر نہیں آئے 
 جبکہ میری عید تم سے تھی 
 وہ جو نکلنا تھا چاند
 ُاس چاند کی دید تم سے تھی 
 میرے خوابوں میں چھپی 
 ہر تعبیر تم سے تھی 
 میرے ہاتھوں میں جو سجنی تھی مہندی
 ُاس کی لکیر تم سے تھی 
 میری چوڑیوں کی آواز تم سے تھی 
 میرے عید کے جوڑے کی 
 ہر ادا تم سے تھی 
 میری آنکھوں میں 
 کاجل کی حیا تم سے تھی 
 میرے بالوں میں 
 کجرے کی خشبوں تم سے تھی 
 میں کس طرح منا لیتی تمہارے بغیر عید 
 جبکہ میری عید تم سے تھی
More Sad Poetry






