Add Poetry

میرے آنسوؤں کی تو زبان ہے

Poet: Maryam Ikhlas By: Maryam Ikhlas, Karachi

میرے درد کا گو بیان نہیں
میرے آنسوؤں کی تو زبان ہے

میں نے تجھ سے شکوہ کیا نہیں
میری نظروں میں رقم جو داستان ہے

میرا ساتھی رہا پر اب سنگ نہیں
تھا مخلص،شاید یہ گمان ہے؟

وہ جانے لگا، کیوں میں نے روکا نہیں؟
اس راز سے وہ بھی انجان ہے

اسے پایا نہیں اسے کھویا نہیں
کہاں پھنس گئی کیسا یہ زندان ہے؟

میری بےبسی پر بھی لب کشا ھوا نہیں
وہ درد جو صرف میرا رازدان یے

رہے سامنے دور وہ نظروں سے ہو نہیں
مانند سایہ رہے بڑا عجیب سایہ ارمان ہے

مریم!مشکل کشا سے بڑی کوئی ذات نہیں
کرے گا سب آسان وہ جس نے تانہ اوپر آسمان ہے

Rate it:
Views: 465
18 May, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets