میرے لبوں کو تو عادت ہے مسکرانے کی
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanچمن نہیں ہیں مری زندگی میں صحرا ہیں
 بتاؤں کیسے مجھے مشکلات کیا کیا ہیں
 
 مرے لبوں کو تو عادت ہے مسکرانے کی
 چھپائے دل میں مگر میں نے غم کے دریا ہیں
 
 میں اپنے گیتوں کو اب لے بھی دے نہیں سکتا
 کہ میری طرح مرے سر بھی آج تنہا ہیں
 
 کبھی تھی ایک حقیقت کہ تجھ سے ملنا تھا
 اور اب تو خواب ہی تیرے ترا نظارہ ہیں
 
 مجھے رلا کے تو رویا تو اس سے کیا حاصل
 کیا تیرے آنسو مرے درد کا مداوا ہین ؟
 
 ہوں ان کے ساتھ بہت خوش ہے گرچہ تنہائی
 کہ میرے شعر ہی میری حسین دنیا ہیں
 
 خوشی پہ ہو یا کسی غم کے موقع پر کوئی
 ہماری ساری ہی رسمیں محض دکھاوا ہیں
 
 غریب خانہ بدوشوں سے پیار کر زاہد
 یہ آخرت میں ترے بہترین وکلا ہیں
More Sad Poetry






