میرے مرنے سے شاید اُسے صبر آ جائے
Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahoreمیرے مرنے سے شاید اُسے صبر آ جائے
 یاربّ! میرا وقتِ قبر آ جائے
 
 روح پرواز کر جائے جسم سے
 جو آسماں سے دیکھوں ٗ وہ سحر آ جائے
 
 کوئی تو بہانہ بن جائے موت کا
 یا فلک سے اُتر کر زہر آ جائے
 
 دیکھ لوں اب جو رہ گیا دیکھنے کو
 دعا گو ہوں ٗ موت کا منظر آ جائے
 
 کیا ہے گناہ ٗ کیوں تڑپتی ہیں روحیں؟
 آخر کیا ہے اوپر ٗ نظر آ جائے
 
 مَیں خواب میں اُس کو تسکین دے آؤں
 اندھیر نگری سے میرا گزر آ جائے
 
 شاید وہ یہی چاہتا ہے ٗ مَیں مر جاؤں
 یہ سفر کاٹ کے دوسرا سفر آ جائے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 