میرے گھر سے
Poet: Lubna Shafi By: Bakhtiar Nasir, Lahoreمیرے گھر سے اس کے گھر تک
رنگ کا دریا بہتا ہے
چھم چم بہتے اشکوں سے
رستہ سارا بھیگ گیا ہے
سوچتی ہوں اس سونے سفر میں
کون کسی کا ہوتا ہے
روشن لمحوں کا سا تھی
مجھ سے کتنا دور ہوا ہے
راہ کے ایک ایک پیڑ پہ
اس کا نام لکھا ہے
More Sad Poetry








