میرے ہمسفر تیری چاہ میں
میرا دل جو چھلنی ہوا تو کیا
میری روح مر بھی گئی تو کیا
میرے ہمسفر
تو ملا تو مجھکو خوشی ملی
میری زندگی کو ہنسی ملی
تیرے دم سے میرا جہاں بنا
تجھے پاس دیکھوں پلک جھپک
میرے ہمسفر
میں نے زندگی کو بتا دیا
میں نے خواہشوں کو سلا دیا
تیرے پیار پھر بھی نہ پا سکی
میرے دل پہ کر لے تو اک نظر
میرے ہمسفر