Add Poetry

میں اُس کی آنکھوں میں

Poet: MOHSIN By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

میں اُس کی آنکھوں میں
چھوڑ آیا تھا خواب اپنے
وہ خواب جن کی تمازتوں میں
" تمام سچ تھا "
وہ خواب تکمیلِ آرزو کی نشانیاں تھے
وہ خواب میری وفا کی اُجلی کہانیاں تھے
میں سوچتا ہوں
کہ اَب کبھی چاندنی میں بھیگی ہُوئی ہوائیں
جب اُس کی آنکھوں سے
نیند کا کچھ خمار
اُس کے بدن کی خوبشو سے چُور
کوئی پیام لائیں
تو میں بھی مانگوں حساب اپنے
میں اُس کی آنکھوں سے مُسکرا کر طلب کروں
پھر سے خواب اپنے
میں اُس کو بھیجوں عذاب اپنے
وہ خواب اپنے
بچھڑتے لمحوں کی
بے صدا جلد باز رُت میں
جب اُس کے ہونٹوں کی نرم چھاؤں
مجھے جدائی کی دُھوپ دے کر
حواس کی انگلیوں سے
دامن چھڑا رہی تھی
تمام رَسموں تمام قَسموں کی جلتی شمعیں
بجھا رہی تھی
 

Rate it:
Views: 342
12 Aug, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets