Add Poetry

میں اپنے چہرے پر کئی حجاب لئے پھرتی ہوں۔۔

Poet: Sobia Zaman By: Sobia Zaman, Faisalabad

 میں اپنے چہرے پر کئی حجاب لئے پھرتی ہوں
جو سوال ہیں ہی نہیں ان کے جواب لئے پھرتی ہوں

آنکھ کھلتی ہے تو ادراک مجھے ہوتا ہے
خواب در خواب میں ہی خواب لئے پھرتی ہوں

میں نے کیا کر دیا اور کیا نہیں، مجھے کیا پتا
محتسب ہوں، دوسروں کے حساب لئے پھرتی ہوں

جو حقیقت ہے اگر دیکھوں تو نظر آ جائے
تلخیلیاں طاق میں رکھ کر سراب لئے پھرتی ہوں

میری دنیا، میری خوشیوں کو نظر کس کی لگی
خود مجرم اور منصف، خودمیں اسباب لئےپھرتی ہوں

یہ زمانے کی وفائیں ہیں دم آخر کا دیا
میں سمجھتی تھی ہتھیلی پہ آفتاب لئے پھرتی ہوں

وہ رام رام کر کے گلے ملے تو چبھا پہلو میں خنجر
پتا چلا کہ منافق ہیں جو احباب لئے پھرتی ہوں

میں سچ سے نظریں چرا کر بھی تو جی سکتی ہوں
ناجانے کیوں ثوبیہ غم دنیا کے عذاب لئے پھرتی ہوں

Rate it:
Views: 1159
27 Jul, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets